twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Maah-e-Ramadan | Zain Ali Zaidi | Special Kalam of Ramzan-Ul-Mubarak 1442 / 2021

ll یا محمد ص - یا علی ع - یا فاطمہ س - یا حسن ع - یا حسین ع ll

Maah-e-Ramzan | Zain Ali Zaidi | Special Kalam of Ramzan-Ul-Mubarak 2021

Video Info :-

Recited | Syed Zain Ali Zaidi 
Manqabat Title | Maah-e-Ramzan
Poet | Zeeshan Abidi
Composed | Hasnain Mehdi
Back Vocalist | Rizwan Mirza,Hasnain Mehdi
Audio Mix&Master | Al Baqei Studio
Video | Zaidi Brothers
Video Edit | TNA Production
Graphics | Qasim Shah Zaidi
Media Partner | Shia Online
Islamic Date | 3rd  Ramzan 1442

#MahERamzan​ #ZainAliZaidi​​​

=======================
Mah-e-Ramzan
Lyrics
=======================

ماہِ رمضان ماہِ رمضان
ماہِ رمضان ماہِ رمضان

اِس مبارک ماہ میں نازل ہوا قرآن
ماہِ رمضان ماہِ رمضان

تھے بہت غافل  نمازوں کے کہاں پابند تھے
اور کلامِ  پاک  بھی  جذدان میں ہی بند تھے
تیرے آنے سے ہمارا جاگ اُٹھا ایمان

ہرطرف محفل سجی ہےہرطرف میلاد ہیں
روشنی  ہی  روشنی ھے مسجدیں آباد ہیں
تیری رونق پر ہیں سب تاریکیاں قربان

پھول مہکے کھل گئیں کلیاں بہاروں کیلئے
آگیا   تحفہ  خدا   کا  روزہ داروں  کیلئے
نعمتوں سےسج گیا ہرگھرمیں دسترخوان

عظمتوں   والا   مہینہ   ہے    مسلمانوں    سنو
اِسکے صدقے جو خدا سے مانگنا ہے مانگ لو
رحمتیں برسا رہا ھے عرش سے رحمٰن

دیکھتے  ہی  دیکھتے یہ چھوڑ جائیگا ہمیں
سال  بھر  پھر  ہر  قدم   پر یاد  آئیگا  ہمیں
یہ  مہِ رمضان  ہے  کچھ  روز  کا  مہمان

بارگاہِ   کبریا    میں   ہر   دعا   مقبول    ہے
جسکو دیکھو وہ خدا کے زکر میں مشغول  ہے
اور یہ سب دیکھ کے بےچین ہے شیطان

تم نے  جو مانگا  خدا سے  ہوگیا تمکو نصیب
دیکھنا بھوکا  نا  سوجائے کہیں کوئی غریب
دیکھتے رہنا نہیں ہونا کبھی انجان

آسماں پر رکھ دیا  ہمکو اُٹھاکر خاک سے
تونے بندوں کوملایا ہے خدائے پاک سے
ہیں بہت ممنون تیرے زین اور ذیشان

Related Videos