twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Muslim Ke Do Pisar | Syed Zain Ali Zaidi | Shahadat Muslim Bin Aqeel New Muharrum Noha 2021

ll یا محمد ص - یا علی ع - یا فاطمہ س - یا حسن ع - یا حسین ع ll

Muslim Ke Do Pisar | Syed Zain Ali Zaidi | Shahadat Muslim Bin Aqeel New Muharrum Noha 2021

Video Info :-
Reciter | Syed Zain Ali Zaidi (Zaidi Brother)
Kalam |  Muslim Ke Do Pisar
Poetry | Zeeshan Hasan Abidi
Composition | Hasnain Mehdi
Event - 9 Zilhaj Shahadat Hazrat Muslim Bin Aqeel A.S 1443 / 2021
Audio | Al Baqei Studio - Karachi
Video & Editing | Zaidi Brothers
Creative | Zaidi Brothers
Label | ZB Records
Islamic Date | 9 Zilhaj 1443

#NewNoha2021 #MuslimBinAqeel #MuslimKeDoPisar #ShahadatMuslimBinAqeel #MuslimBinAqeelNoha

==============

Lyrics
==============
گھر سے چلے تو ہوگئے کوفے میں در بدر
مسلمؑ کے دو پسر

ماں  دیکھتی  ہی رہ گئی آئے نہ لوٹ کر
مسلمؑ کے دو پسر

بابا کا ساتھ چھٹ گیا اب کون ساتھ ہے
بھائی کے ہائے  ہاتھ میں بھائی ہاتھ  ہے
پردیس میں اکیلےہیں جائینگےاب کدھر
مسلمؑ کے دو پسر

رو روکےدونوں کہتےتھےبابا کہاں ہو تم
آواز  دیکے   ہمکو   بلالو   جہاں  ہو  تم
روتےرہے ہیں کوفے کی راہوں کودیکھکر
مسلمؑ کے دو پسر

تنہاہیں دونوں بھائی کسی کی  نہیں ہے آس
کوئی نہیں جوبچوں کوپہچادےماں کےپاس
غربت میں دور گھر سے  اکیلے  بے  پدر
مسلمؑ کے دو پسر

دونوں  تلاش  کرتے  ہیں بابا  کدھر گئے
اب  کون  یہ  بتائے  کے  بابا  تو  مر گئے
پردیس میں ہیں اپنی یتیمی سےبےخبر
مسلمؑ کے دو پسر

کہتا تھابھائی بھائی سے ہم جائینگے کہاں
سب اجنبی ہیں کوئی بھی اپنا نہیں یہاں
رو روکے یاد کرتے ہیں کوفے میں اپنا گھر
مسلمؑ کے دو پسر

حارث   تلاش میں  ہے  اُٹھائے  ہوئے  چھری
 کیا ایسے کوئی کرتا ہے بچوں پہ ظلم بھی
کہتا  ہے  سر  اُڑا  دونگا  آجائیں  بس   نظر
مسلمؑ کے دو پسر

ذیشان  و  زین روتے  ہیں کیا ہوگیا  غضب
معصوم دونوں آگئے حارث  کے  ہاتھ  جب
دینِ  خدا   پہ   کرگئے   قربان    اپنے   سر
مسلمؑ کے دو پسر

Related Videos