twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Ya Hussain A.S Ya Hussain A.S | Zaidi Brothers Noha 2021 | Exculsive Muharrum Noha 1443 / 2021

ll یا محمد ص - یا علی ع - یا فاطمہ س - یا حسن ع - یا حسین ع ll

Ya Hussain A.S Ya Hussain A.S | Zaidi Brothers Noha 2021 | Exculsive Muharrum Noha 1443 / 2021

Video Info :-
Reciter | (Syed Abbas Haider Zaidi & Syed Muhammad Hussain Zaidi ) Zaidi Brothers
Kalam | Ya Hussain a.s Ya Hussain a.s
Poet & Compose | Zeeshan Abidi
Back Vocalist | Rizwan Mirza,Hasnain Mehdi
Audio Mix & Master | Al Baqei Studio
Video & Edit | Zaidi Brothers
Creative | Abbas Haider
Label | ZB Records

#NewNoha2021#YaHussainYaHussain #ZaidiBrothers

Lyrics
===========
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

===========


لاشے اُٹھاکر اب تھک چکا
مظلوم غریبِ زہراؑ
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

عونؑ و محمدؑ زینبؑ کے پیارے  مارے گئے جب دریا کنارے
میت جب اُنکی شہؑ نے اُٹھائی
روروکے کہا واویلا
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

سینے سے نیزہ کیسے نکالا مولاؑ نے خود کیسے سمبھالا
بوڑھے پدر نے کیسے اُٹھایا
کاندھے پہ جواں کا لاشہ
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

گردن پہ اصغرؑ نے تیر کھایا سرورؑ پہ کیسا یہ وقت آیا
خیموں میں آکر کیسے بتایا
مارا گیا اصغر پیاسہ
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

رن میں ھوئے جب قاسمؑ کے ٹکڑے اپنی عبا میں شہؑ نے سمیٹے
گھٹڑی بناکر خیمے میں لائے
فروہؑ کے لال کا لاشہ
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

دریا پہ غازیؑ بازو کٹاکر چہرے کے بل جب آئےزمیں پر
غازیؑ کو شہؑ نے دریا پہ آکر 
اس حال میں کیسے دیکھا
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

 غربت نے ھائے کیا دن دکھایا باقی نہیں ھے کوئی سہارا
مارے گئے سب انصار ھائے
میدان میں اب ھے تنہا
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ

ذیشان کیسا منظر تھاھائے جب شمر آیا خنجر اُٹھائے
کاٹا گیا جب شبیرؑ کا سر
زھراؑ کا یہی نوحہ تھا
یاحُسینؑ  یاحُسینؑ یاحُسینؑ یاحُسینؑ