twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

New Nohay 2021| Meesum Kashmiri| Matam e Sarwar as| Moharram Noha 2021-1443| Azadari Noha

�️Reciter: Meesum Kashmiri
�️Poet: Dr. Hilal Naqvi
�Composition: Meesum Kashmiri
�️Chorus: Own Rizvi & Team
�Audio: LAWA STUDIOS
�Video: Hussain Productions
�️Creatives: Ali Haider Graphics 

                Lyrics

جہاں میں ماتم سرورؑ کبھی نہ کم ہوگا
ہمارے ساتھ قیامت تلک یہ غم ہوگا

وہ جس نے دین مقصد حسینؑ سے سمجھا
جہاں میں بس وہ عزادار محترم ہوگا

بھلا سکے گی نہ نسل علیؑ کو کرب و بلا
یہ واقعہ علویؑ خون سے رقم ہوگا

جو کاروان حسینی میں ہوگیا شامل
بقا کی راہ میں آگے وہی قدم ہوگا

جو پیش ہونگے قیامت کے دن خدا کے حضور
ہمارے دوش پہ عباسؑ کا علم ہوگا

کمر میں خم ہے مگر سر نہیں ہے آپ کا خم
حبیب ابن مظاہرؑ کا یہ حشم ہوگا

اک امتحاں ہے یہ انکار بیعت فاسق
یہ ایسا جرم وفا ہے کہ سر قلم ہوگا

یہاں پہ اصغرؑ معصوم جاں بلب ہونگے
مقابلے پہ وہاں لشکر ستم ہوگا

حسینیت کو جلائیں گے عصر حاضر مین
امام عصرؑ کا ہم پر اگر کرم ہوگا

ہم اپنے دل کے ورق پر جو لکھ رہے ہیں ہلال
ہمارا حرف بھی اشک عزا سے نم ہوگا