twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

New Nohay 2021| Meesum Kashmiri| Chalo Asghar as| New Moharram Noha 2021-1443H | Ali Asghar as Noha

�️Reciter: Meesum Kashmiri
 �️Poet: Janab Ali Izhar
 �Composition: Meesum Kashmiri
 �️Chorus: Own Rizvi & Team
 �Audio: LAWA STUDIOS
 �Video: Hussain Productions
�️Creatives: Ali Haider Graphics 


چلا جو قافلہ یثرب سے سوۓ کرب و بلا۔
وداع کرتی تھی اصغرؑ کو فاطمہ صغراؑ
مگر نہ ہوتے تھے خواہر سے جب صغیرؑ جدا۔
قریب آکے یہ اصغرؑ سے شاہِ دیںؑ نے کہا۔


         چلو اصغرؑ چلو کرب و بلا


چلو اصغرؑ چلو کرب و بلا تم کو بلاتی ہے۔
سنو مقتل سے ہل من کی صدا تم کو بلاتی ہے


ادھوری ہو گی جنگِ کربلا گر تم نہ جاٶ گے۔
تمھی تو حرملا کا تیر کھا کر مسکرائو گے۔
میرے اصغرؑ شہادت کی ضیا تم کو بلاتی ہے


لپٹ کر جو کیا تھا میں نے ناناؑ جاں کے سینے سے۔
نبھانے جا رہا ہوں وہ ہی وعدہ میں مدینے سے۔
میرے ناناؑ سے وعدے کی وفا تم کو بلاتی ہے


سسکتا ہے میرے ناناؑ کا دیں اِس کو بچا لو تم۔
شریعت لڑھکھڑاتی ہے اِسے بڑھ کر سنبھالو تم۔
خدا کے دیں کے رونے کی صدا تم کو بلاتی ہے


بس اب کہدو مدینے کی فضائوں کو خدا حافظ۔
کہو بیمار صغراؑ کی صدائوں کو خدا حافظ۔
چلو بیٹا زمینِ نینوا تم کو بلاتی ہے


اے بیٹا جب بھی مانگیں گے دعاٸیں ماتمی میرے۔
تمھیں روتے ہوۓ دیں گے صداٸیں ماتمی میرے۔
ہر اک مجبور و بیکس کی دعا تم کو بلاتی ہے


وہ پھر آغوشِ صغراؑ سے پدرؑ کی گود میں آیا۔
ہمک کر لال شاہِ بہر و برؑ کی گود میں آیا۔
کہا جب شہؑ نے خالق کی رضا تم کو بلاتی ہے


کہا اظہار یہ شبیرؑ نے اے میری جاں اصغرؑ۔
جہاں تم حرملا کا تیر کھاٶ گے وہاں اصغرؑ۔
بچھا کر ماںؑ میری فرشِ عزا تم کو بلاتی ہے