twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

ALI SAFDAR | BARCHHEE KA ZAKHM | Noha 2021 | 1443 |

ALI SAFDAR | BARCHHEE KA ZAKHM | ALBUM 2021 | 1443 |
POET : MOLANA HASAN ZAFAR NAQVI 
D/O PROFESSOR HASAN AKBER KAMAL (LATE)
ENGLISH TRANSLATION : SYEDA MARYAM HASAN WIQAR 
VIDEO : MIRZA SHAHMEER
EDITING  : IMRAN HUSSAIN (MANI)
VIDEO CLIP : BASEERAT FOUNDATION
LYRICS:
ہائے اکبرؑ ہائے اکبرؑ 
 
برچھی کا زخم کھا کر رن میں گریں ہیں اکبرؑ 
ماں نے کلیجہ تھاما دوڑیں پھوپھی تڑپ کر

گھوڑے سے گِرتے گِرتے اکبرؑ پکارتے ہیں
بابا سلامِ آخر میرا قبول کر لیں 
سن کر صدا پسر کی دوڑے ہیں رن کو سرور ؑ

کیا ظلم کربلا میں ڈھایا ستمگروں نے 
ہم شکلِ مصطفیٰؐ کو مارا ہے ظالموں نے 
ہے خاک و خوں میں غلطاں عکسِ رخِ پیمبرؐ

اکبرؑ کی لاش اٹھانے شبیرؑ جا رہے ہیں
ہر ہر قدم پہ ٹھوکر میداں میں کھا رہے ہیں 
خیمے کے در سے مادر یہ دیکھتی ہے منظر 

جب اٹھ سکا نہ لاشہ شبیر ؑ سے پسر کا 
تحریر کس طرح ہو جو حال تھا پدر کا 
میت جواں کی لائے بچوں کے ساتھ مل کر 

رخ کر کے سوئے یثرب زینب نے یہ صدا دی 
قاتل نے نانا تیری تصویر بھی  مٹا دی       
اب خوف ہے سر پر باقی رہے نہ چادر

اے کلمہ گویوں کچھ تو کلمے کا پاس کرتے 
بغضِ علیؑ میں اتنا پستی میں تم نہ گرتے
سبطِ نبیؐ کو مارا کلمہ نبیؐ کا پڑھ کر 

بعدِ رسولؐ یا رب کیا انقلاب آیا 
آلِ نبیؐ کو کیسا امت نے ہے ستایا 
بکھرے ہوئے ہیں بن میں زہراؑ کے لعل و گوہر 

اب تک ظفر صدائے مظلوم آ رہی ہے 
یہ کربلائے حاضر تم کو بلا رہی ہے 
کانوں میں گونجتی ہے اب تک اذانِ اکبرؑ