twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Farhan Ali Waris - Qarar Kabay Ko | 15 Shaban Manqabat | Arrival of Imam Mahdi A.S | 2022 | 1443

Farhan Ali Waris - Qarar Kabay Ko | 15 Shaban Manqabat | Arrival of Imam Mahdi (A.S.) | Imam e Zamana | 2022 | 1443

��Manqabt Lyrics��

مولاؑ
مولاؑ
مولاؑ

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

ہے اپنے قبلے کا خود انتظار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

تلاش مہدیؑ میں وہ خود نکل پڑے گا ابھی

ملے خدا سے اگر اختیار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

دعا ظہور کی جب بھی کسی سے میں نے سنی

پلٹ کے دیکھا ہے بے اختیار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

جہاں سے 13 رجب کو گئیں تھیں بنت اسد

وہاں سے چوموں گا میں بار بار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

ہر ایک منکر حیدر کا سر قلم کرتا

چلانی آتی اگر ذوالفقار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

لباس چودہ سو سالوں اس کا کالا ہے

شعیوں میں کرنا پڑے گا شمار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

در نجف پہ جو میں نے کئے تھے سجدے حضور

سروں پہ ہو کے چلے ہیں سوار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

رجب کی تیرہ اسے جب بھی یاد آتی ہے

خود اپنے آپ پہ آتا ہے پیار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

علی علی ہی کرے گا طواف کے دوران

اگر گیا کبھی یہ خاکسار کعبے کو

 ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

اسی نے بخشی ہے عزت فرحان و اشہر کو 
دیا ہے جس نے یہ عز و وقار کعبے کو

ہم آپ کیا ہیں؟ نہیں ہے قرار کعبے کو

====================

==================