twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Ali Raza Abidi Title Noha 2022 | Aap Sanson ka Silsila Hain Hussain as |

Ali Raza Abidi Title Noha 2022 | Aap Sanson ka Silsila Hain Hussain as | 

"TITLE NAUHA Album 2022" 
Nauha | ☆Aap Sanson ka Silsila Hain Hussain a.s☆ | 
Reciter | S.M. Ali Raza Abidi
Kalam & Composition | Janab Zeeshan Abidi 
Background Vocals | Hasnain Mehdi , Rizwan Mirza, Khurram
Audio & Video Recording | Shahzad Mirza Raja (OTS Canada)
Audio Mastering| ODS ( Karachi ) 
Video Edit & Graphics | MA Creations

NAUHA LYRICS

آپ سانسوں کا سلسلہ ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

میرے جینے کا آسرا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

میرے مولاؑ میری تمنا ھے
میں بھی اکبار کربلا دیکھوں
میرا بن آپکے نہیں کوئی
میں کسے جاکے دل کا حال کہوں
آپ ہی شاہِ کربلا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

کردیں آسان راستہ میرا
آپ چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
آپ تو سب کا حال جانتے ہیں
کتنا بےچین ھے ھمارا دل
دونوں عالم کے رہنما ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

پاس زادِ سفر نہیں کوئی
پھر بھی ڈھارس ھے آپ سے مولاؑ
جلد بن جاؤں آپکا زائر
دیکھئے آپ حوصلہ میرا
آپ ہی میرا حوصلہ ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

دل میں حسرت ھے ایک بار آکر
چوکھٹِ کربلا پہ سر رکھ دوں
یہ بھی اک آرزو ھے اس دل میں
ھائے روضے کی جالیاں چوموں
دل کی بس آپ ہی صدا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

جنکو کاٹا گیا لبِ دریا
یاد آتے ہیں وہ کٹے بازو
ھائے عباسؑ کی مصیبت پر
چوٹ دل پر ھے آنکھ میں آنسو
میری اُمید کی دعا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

برچھی سینے سے کسطرح کھینچی
تیر ننھے گلے نے کیسے سہا
ٹکڑے قاسمؑ کے لائےگٹھڑی میں
اور خنجر گلے پہ چلتا رہا
آپ غربت کی انتہا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

روکے ذیشان اور علی نے کہا
فرشِ مجلس پہ یہ دعا کی ھے
جب بھی نوحہ پڑھا سکینہؑ کا
آپ سے بس یہ التجا کی ھے
آپ مظلومِ کربلا ہیں حُسینؑ
آپکو کیسے بھول جاؤں میں

Related Videos