twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Manqabat Bibi Fatima 2023 | Hamary Ghar Zehra s.a | Safdar Kaleem New Manqabat 2023 | New Qasida2023

Bismillah!
Exclusive Manqabat Bibi Fatima (sa) 2023

Manqabat Bibi Fatima 2023 | Hamary Ghar Zehra s.a | Safdar Kaleem New Manqabat 2023 | New Qasida2023

Bismillah!
Exclusive Manqabat Bibi Fatima (sa) 2023
HAMARE GHAR ZEHRA (sa) ✨
Reciter | Safdar Kaleem
Poetry | Zeeshan Abidi

=============================

LYRICS

بس آپکے ٹکڑوں پر زہراؑ  چلتے ہیں ہمارے گھر  زہراؑ
اُتری جو محمدؐ کے گھر میں ہیں آپ وہی کوثر زہراؑ

شبیرؑ کو اپنے ہاتھوں سے جو جھولا آپ جھلاتی تھیں
اُس جھولے سے مس ہوکر ہی فطرس کو ملے ہیں پر زہراؑ

وہ آپ حُسینؑ کے آنگن میں جب بن کے سکینہؑ آئینگی
موجود محمدؐ بھی ہونگے گھر میں بن کے اکبرؑ زہراؑ

اللہ  حدیثِ قدسی  میں  کہتا ہے علیؑ  و احمدؐ سے
میں خلق نہیں کرتا تمکو تخلیق  نہ  ہوتیں گر  زہراؑ

کشکول اُٹھائے ہاتھوں میں چوکھٹ پہ نہ آئیں کیوں عیسٰیؑ

====================================

دیتی ہے محمدؐ کو  جو شفا ہے  آپکی وہ چادر زہراؑ

بے جان زمیں پر تھے ورنہ وہ بضعتُ منی سنتے ہی
خود  آپکے  ہاتھوں  میں  آکر کلمہ پڑھتے پتھر زہراؑ

جو آپکی چوکھٹ پہ آکر سر اپنا جھکایا کرتے ہیں
دنیا میں کسی بھی منزل پہ جھکتے نہیں اُنکے سر زہراؑ

لعنت سے ہی گھبرا جاتے ہو دراصل سزا توباقی ہے
کیا یاد نہیں ہے غاصب کو ہیں خاتونِ  محشر  زہراؑ

میں آپ کے دشمن پر بی بیؑ یہ کہکے تبرہ کرتا ہوں
بس آپ رہیں راضی مجھکو  نیا کا نہیں ہے ڈر زہراؑ

ٰذیشان کی حسرت ہے بی بیؑ تعمیر بقیعہ ہوجائے
اکبار بس اپنی آنکھوں سے ہم دیکھ لیں وہ منظر زہراؑ

Related Videos