twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Shahadat Muslim Bin Aqeel Noha 2023 | Muslim Hussain Ka | Wajhi Hasan Zaidi | 9 Zilhaj Noha 2023

Shahadat Muslim Bin Aqeel Noha 2023 | Muslim Hussain Ka | Wajhi Hasan Zaidi | 9 Zilhaj Noha 2023/1445 | Muslim Bin Aqeel New Noha 2023 | Hazrat Muslim Bin Aqeel Shahadat | Safeer e Hussain (as)

Noha | Kufay Mein Qatal Ho Gaya Muslim Hussain Ka 
Reciter | Syed Wajhi Hasan Zaidi
Poet | Janab Hasan Kazmi
Audio | ODS Karachi
Chorus | Rizwan Mirza Team
Video | RIZ Records
Creatives | Ali Hasnain

#muslimbinaqeel #newnoha2023 #shahadat #nohamuslimbinaqeel #newnoha #9zilhaj #wajhihasanzaidi #nohay #nohay2023 #muharram #ashura #muharram1445 #imamhussain #newnohay2023 #muslimbinaqeelnoha

- Noha Lyrics -

مارا گیا سفیرِ حسینِؑ غریب ہے
اب سبطِ مصطفےٰؑ کی شہادت قریب ہے


کوفے میں قتل ہوگیا مسلمؑ حسینؑ کا۔
گردن کٹی تو پیاسا تھا مسلمؑ حسینؑ کا۔


کوئی مِرے امامؑ کو جاکر کرے خبر
کوفے کا تَرک کِیجئے سبؑطِ نبیؑ سَفر
ہر ایک سے یہ کہتا تھا مسلمؑ حسینؑ کا۔


پَتھر بَرَستے دیکھ کے کِہتے تھے اَلاَماں
مولاؑ کے سَاتھ آئینگے اہلِ حرمؑ یَہاں
یہ بات کِہہ کے رَو پَڑا  مُسلمؑ حُسینؑ کا۔


پَردیس میں بِچَھڑ گئے مظلوم کے پِسر
معلوم تھا کہ خون کے پیاسے ہیں اہلِ شَر
بچوں کو ڈھونڈتا رہا مسلمؑ حسؑین کا۔


پردیس میں وہ ٹُوٹے مصائب غریب پر
سب مارتے تھے اہلِ ستم گھیر گھیر کر
زخموں سے چُور چُور تھا مسلمؑ حسینؑ کا۔


زخمی دہن کا خون گِرا جامِ آب میں
پانی پیا نہ سامنے پا کر جناب نے
پیاسا ہی قتل ہو گیا  مسلمؑ حسینؑ کا۔


جَلاد نے قَلَم جو کیا سَر غریب کا
پَھیلا کے دَونوں ہاتھوں کو بَیٹھی تِھیں سَیَّدہؑ
دَارُ الاَمارہ سے گِرا مسلمؑ حسینؑ کا۔


ہئے ہئے قریبِ عید رقیہؑ کا گھر لُٹا
روتے ہیں دُور کوفہ سے عباسِؑ باوفا
اب دشمنوں میں گھِر گیا  مسلمؑ حسینؑ کا۔


مسلمؑ کی بیٹیوںؑ کو لَگا کَر گلے کے سَاتھ
کِہتے تھے شاہِ دینؑ یہ رَکھ رَکھ کے سَر پہ ہاتھ
کوئی کِہے نہ مَر گیا مسلمؑ حسینؑ کا۔


ہَر اِک سِمٹ کے ظُلم حسؔن جِس میں آگیا
یہ قتل ہے کتابِ شہادت کی فاتحہ
پُوری ہے ایک کربلا مسلمؑ حسینؑ کا۔