twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Ayyam e Fatmiyah Noha 2024 | Tumhari Beti | Abbas Haider Zaidi | Bibi Fatima Noha 2023

#TumhariBeti #nohay2023 #ayyamefatimiya 

Ayyam e Fatmiyah Noha 2024 | Tumhari Beti | Abbas Haider Zaidi | Bibi Fatima Noha 2023

Title Noha | Tumhari Beti Badal Chuki Hai
Recited By | Syed Abbas Haider Zaidi  
Poetry | Zeeshan Abidi
Composition | Naeem Zaidi
Audio/Master/Mixing | ODS - Karachi
Video & Edit | ZB Records
Back Vocalist | Hasnain Mehdi , Rizwan Mirza , Shahrukh Abbas , Khurram Sunny
Label | ZB Records 
Creative | AH Creation 

==============================
‎#AbbasHaiderZaidi #bibiFatima #bibifatimazehra #bibifatimazahranoha    #newnoha2023 #nohay #nohay2023 #ayyamefatimiya #ayyamefatima 
==============================

Lyrics: 
ہے  وقت  تدفین  فاطمہؑ  کا
نہیں ھے کوئی علیؑ ہیں تنہا
اتارنے    جب    لگے    جنازہ
لحد  سے  احمدؑ نے  یہ پکارا
میری امانت ہے مجھکو دے دو
میں لینے آیا ہوں فاطمہؑ کو

علیؑ  نے رو  روکے یہ  پکارا
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے

اے  فاطمہؑ  سیدہ  کے  بابا 
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے

 وہ جسکو رخصت کیا تھا تم نے
دعائیں جینے کی دے کے گھر سے
وہ تم نے سونپا تھا ھاتھ جسکا
علیؑ کے ہاتھوں میں اپنے گھر سے
یہ زہراؑ اب وہ نہیں ھے زہراؑ 
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے۔ 

تھے سب ہی کرسی نشیں مگر یہ
اکیلی دربار میں کھڑی تھی
دکھائی   جب  آپکی  وصیت
کہا تھا ظالم نے اسکو جھوٹی
نہ سہہ سکی فاطمہؑ یہ صدمہ
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے

گرا جو دروازہ اس پہ ھائے
بچا نہ پائی یہ اپنا محسنؑ
وہ بھول کر درد پسلیوں کا
اُسی کو روئی ھے رات اور دن
ہاں جب سے بچھڑا ھے اسکا بیٹا
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے۔ 

عجیب غربت کا وقت تھا جب
رسن بندھی تھی گلے میں میرے
چھڑانے آئی تھی جب یہ مجھکو
 تو اسکے ھاتھوں پہ ھائے ھائے
 لگا  تھا  ظالم کا  تازیانہ
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے۔ 

نہیں ہے ہمت علیؑ سے کیسے
مصیبتیں ہوں بیان اسکی
جو دیکھ پاؤ تو دیکھ لینا
ھیں اسکے رخسار اب بھی زخمی
لگا ہے جب سے اسے طمانچہ
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے۔ 

میری مدد کیجئے محمدؐ
بڑے مصائب کا سامنا ھے
ھے اسکا پہلو بھی اب شکستہ
اسے لحد میں اتارنا ھے
ھے اب بھی تکلیف میں یہ دکھیا
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے

لحد سے دو ھاتھ جب اُٹھے تو
صدا یہ آتی تھی ھائے زہراؑ
علیؑ پہ ذیشان تھی قیامت
لحد میں زہراؑ کو جب اُتارا
کہا علیؑ نے  خیال رکھنا
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے

علیؑ  نے رو  روکے یہ  پکارا
تمہاری بیٹی بدل چکی ہے