twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Arzoo Fizza Kare Kiun | bibi fatima manqabat 2024 | subbaib abidi (Abd e Ali) | bibi Fatima Qasida

“Bismillah......Ya Ali (as) Madad”

bibi fatima Manqabat 2024

Arzoo Fizza (s.a) Kare Kiun Badshahat ke lie

Composer & Reciter : Syed Subbaib Abidi (Abd e Ali)
Poet : Syed Anees Abbas (Qamar)
Audio : Tee Zee Studio (Tirmah Zaidi)
Video : Focus Studio (Safdar Kaleem)
Special Thanks : Dr Abbas Abidi, Amir Abidi, Irfan Zaidi

#ManqabatBibiFatima #ArzooFizzaKareKiun #subbaibabidimanqabat2024

آرزو فضہ کرے کیوں بادشاہت کے لیے
کر لیا جب منتخب زہرا نے خدمت کے لیے

یا رسول اللہ یہ سدرہ ہے یا زہرا کا در 
جس جگہ جبریل رکتے ہیں اجازت کے لیے

عظمتِ تسبیحِ زہرا مرتضی سے پوچھیے
جس کو پڑھتے ہیں علی اوجِ عبادت کے لیے

مادرِ حسنین، ذاتِ کبریائی کا حجاب
قلبِ حیدر کا سکوں ، سایہ رسالت کے لیے


اب کوئ خطرہ نہیں نجران سے توحید کو
آگئیں ہیں فاطمہ دیں کی حفاظت کے لیے

آیہِ تطہیر یہ کہتی ہوئی نازل ہوئی
چادرِ زہرا ضروری ہے طہارت کے لیے

اپنی نسلوں کو بتائیں دشمن ِ زہرا ہے کون
شافئ محشر نہ بخشیں گے خیانت کے لیے


جس کی چادر سے پیمبر ضعف سے پائیں نجات
ایسی بیٹی کیوں نہ ہو رحمت رسالت کے لیے

منقبت کے عرش پر میں کیوں نہ چمکوں اے قمر
چن لیا ہے فاطمہ نے مجھ کو مدحت کے لیے