twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

Manqabat Mola Ali ع | Ali ع Ne Dekha Hai | Zeeshan Abidi 13 Rajab Manqabat 2024

Manqabat Mola Ali ع | Ali ع Ne Dekha Hai | Zeeshan Abidi 13 Rajab Manqabat 2024

 #ZeeshanAbidi #Manqabat2024 #JangeAbbaseAlmdar

Reciter | Poet | Composition | Zeeshan Abidi 
Kalam |  Ali ع Ne Dekha Hai
Media Partner : Shia Online Community  
#Qasida2024 #manqabat2024 #molaali #rajab2024 #rajab

خدا  ہے  کون  یہ  مولا  علیؑ  نے دیکھا ہے
جو کوئی دیکھ نہ پایا  علیؑ نے  دیکھا ہے

اِدھر  سے  دیکھا  محمدؐ  نے   پردہِ  معراج
اور اُسطرف سے وہ پردہ علیؑ نے دیکھا ہے

یہ   مسکراکے  کہا  شکریہ    جنابِ   بتولؑ
جب  اپنے در  پہ ستارا  علیؑ نے دیکھا  ہے

جو تُم سے طور پہ دیکھا نہیں گیا موسٰیؑ
ْقسم  خدا  کی  وہ  جلوہ  علیؑ  نے دیکھا

گلے  پہ جسکے  بس  اک بار ذالفقار رکھی
کب  اُسکو مڑکے دوبارہ علیؑ نے دیکھا ہے

اے  جبرئیلؑ  یہ  سدرہ  ہے  لوٹ  جاؤ تم
یہاں  سے   آگے  کا  رستہ  علیؑ  نے دیکھا

تو  جانتا  ہے  علیؑ  کا  لقب  ہے  عین اللہ
تو پھر بھی شک میں ہے کیاکیا علیؑ نےدیکھاہے

پڑھی جو نہجِ بلاغہ تو یوں لگا دنیا
بنا  رہا تھا علیؑ یا علیؑ نے دیکھا ہے

اُٹھاکے غازیؑ کو ذیشان کیوں نہ خوش ہوں علیؑ
خود آج  اپنا  ہی  چہرا علیؑ نے دیکھا ہے