twitter-with-circle youtube-with-circle instagram-with-circle facebook-with-circle

ROOH E RAMZAN - FARHAN ALI WARIS - KALAM - RAMZAN - 2020

ROOH E RAMZAN - FARHAN ALI WARIS - KALAM - RAMZAN - 2020
Farhan Ali Waris | Rooh E Ramzan | Kalam | 2020
farhan ali wairs ramzan Naat 2020

==== & ROOH E RAMZAN LYRICS & ===
اس ماہ کا دلوں بہت احترام ہے
ہر جا عبادتوں بڑا اہتمام ہے
راضی خدا(ج) کو کرلو کہ روٹھا ہوا، ہے جو
رمضان ہے یہ رحمتِ یزداں سمیٹ لو


یادِ خُدا(ج) میں دِن اور رات
روزے نمازیں حمد اور نعت
اور لب پر قُرآن ہے

یہ روحِ رمضان ہے -  یہ روحِ رمضان ہے

ہر مسجد میں ہے رونق ، ہے لُطفِ عبادت کیسا
اللّٰہ(ج) نے بخشا ہے یہ رحمت کا مہینہ ایسا
کیا ہے امیر اور کیا ہے غریب
سب کو کردیتا ہے قریب
یہ جو دسترخان ہے

یہ روحِ رمضان ہے -  یہ روحِ رمضان ہے

سحر افطار کرو تو احساس غریبوں کا ہو
ہاں عید سے پہلے تُم کو احساس یتیموں کا ہو
دِل جو کسی کا نہ توڑے
ٹُوٹے رشتوں کو جوڑے
وہ اچھا انسان ہے

یہ روحِ رمضان ہے -  یہ روحِ رمضان ہے


جب جسم کا روزہ ہے تو پھر روح کا بھی روزہ ہو
جب جسم ہے پاک ہمارا تو روح بھی پاکیزہ ہو
سُنّتِ نبوی(ص) پر چلنا
دُور گناہوں سے رہنا
مومن کی پہچان ہے

یہ روحِ رمضان ہے -  یہ روحِ رمضان ہے

ہم کو اوقات سے بڑھ کے تو نے دیا
ہم گناہگار تھے پر تو دیتا رہا

رزق اولاد شہرت وفا بخش دی
جنبشِ لب سے پہلے دُعا بخش دی

آج دِل سے نکلتی یہ آواز ہے
ہم کو لگتا ہے تو ہم سے ناراض ہے

اپنی مستی میں غفلت میں ہم سوگئے
تیری رحمت کے دروازے بند ہوگئے

کتنی لاچار بے بس یہ دُنیا ہے آج
تیری رحمت ہے ہر ایک غم کا علاج

تو ہے رحمٰن رحمت تو کردے عطا
جو بھی بیمار ہیں اُن کو دے شفا

واسطہ پنجتن(ع) کا ہے تو مان جا
بجش دے میرے مولا تو سب کی خطا


فرحان و مظہر کی دُعا
راضی رہے ہم سب سے خُدا(ع)
یہ دِل کا ارمان ہے
یہ روحِ رمضان ہے -  یہ روحِ رمضان ہے


Poet:
Mazhar Abidi

Composed By:
Syed Farhan Ali Waris

Special Appearance:
SYEDA BAALI SAKINA
D/O. SYED FARHAN ALI WARIS

Audio Recorded & Mixed By:
ODS Karachi

Music Arranged By:
Kamran Akhtar

Special Thanks:
Baqar Abbas
Shabnam Majeed

Video:
The Focus Studio