Farhan Ali Waris | ALI Kay Ghar Ki Taraf Hai Nazar Zamanay K | New Manqabat | Imam Hassan | 2021
Farhan Ali Waris | ALI Kay Ghar Ki Taraf Hai Nazar Zamanay K | New Manqabat | Imam Hassan | 2021
======New Manqabat Lyrics======
علی(ع) کے گھر کی طرف ہے نظر زمانے کی
خبر جو پائی ہے مولا حسن(ع) کے آنے کی
==============
مُرید ہوگئی شبّر(ع) کی ذوالفقارِ علی(ع)
ادائیں دیکھی ہیں جب سے قلم چلانے کی
==============
وہ آئے ظہر میں اور ماں(س) کے ساتھ عصر پڑھی
خدا کے سجدے میں عادت تھی سر جھکانے کی
==============
ابھی امامِ حسن(ع) پشت پر ہیں بیٹھے ہوئے
رسول(ص) کیجے زحمت نہ سر اٹھانے کی
==============
ہے ذکرِ مولا حسن(ع) پنجتن(ع) کی آمد ہے
بدل رہی ہیں فضائیں غریب خانے کی
==============
ابھی میں جشنِ امامِ حسن(ع) میں آیا ہُوں
اے موت جا ابھی فُرصت نہیں ہے آنے کی
==============
ہے اُن کی ٹوٹی ہوئی قبر سے بھی خوف ان کو
وہ کیسے دے دیں اجازت حرم بنانے کی
==============
ہے ہم کو روزے میں عادت تکلّم و فرحان
مئے ثنائے حسن(ع) پینے اور پلانے کی
#FarhanAliWaris #KalamImamHassan #ALIKyGhar
Comments
0